Ahmad Nadeem Qasmi Life Biography and Books



AHMAD NADEEM QASMI


Biography Ahamad Nadeem Qasmi a Poet, Fiction Writer, Journalist, Script Writer


احمد ندیم قاسمی اردو کے بلند پایا شاعر،ادیب،افسانہ نگار، صحافی اور مدیر ہوگزرہیں۔ قاسمی ضلع خوشاب کے گاؤں انگہ وادی سون سکیسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام  احمد شاہ تھا ندیم تخلص کرتے تھے اور قاسمی لقب تھا ۔ آپ کے والد گرامی کا اسم گرام جناب پیر غلام نبی جو اپنی زہد و ریاضت کی وجہ سے اللہ والے مشہور تھے۔ قاسمی نے ابتدائی تعلیم اور قرآن مجید کا درس گاؤں میں ہی حاصل کئیے۔ والد کے انتقال پرملال کے بعد جب چچا حیدر شاہ کے پاس اٹک گئے تو وہاں کا دینی اور شاعرانہ ماحول قاسمی صاحب میں رچ بس گیا۔ مڈل تک تعلیم اٹک میں ہی حا صل کی اور میٹرک پھر شیخوپورہ سے کرنے کے بعد ایجرٹن کالج بہاولپور میں داخلہ لے لیا ۔ جہاں پھر گریجوائشن کرکے ہی نکلے۔
قاسمی صاحب جب بلآخر لاہور آگئے تو ان کے معاشی حالات کافی دگرگوں تھے مگر کافی حوصلے اور غیرت مند ثابت ہوئے کہ بات فاقہ کشی تک بھی پہنچی مگر کسی کو بھی اپنے حال سے باخبر نہ ہونے دیا۔ اس وقت اختر شیرانی نے کافی حوصلہ افزائی کی ۔ یہ ہی وجہ تھی کے قاسمی صاحب اختر شیرانی کی شخصیت کے گرویدہ ہوکر رہ گئے۔ شیرانی بالا کے بادہ خوار تھے مگر قاسمی صاحب نہ ان خرافات کو کبھی ہاتھ نہ لگایا۔گوکہ اخترشیرانی کی شاعری اور شخصیت سے قاسمی صاحب کا لگاؤ مرتے دم تک رہا۔
 1936ء  سے لیکر 1948ء نے لگ بھگ کوئی پانچ سات نوکریاں کیں۔ ایکسائز میں سب انسپیکٹر رہے ، ریڈیو پشاور سے منسلک رہے کچھ جریدوں کے ادارت سے بھی منسلک رہے۔
یوں تو قاسمی صاحب کی صحافتی سرگرمیوں اور دیگر جہتوں کی ایک بہت طویل فہرست ہے جسے پر سینکڑوں صفحات لکھے جاسکتے ہیں مگر ہم یہاں اختصار کے ساتھ لکھیں گے۔
افسانوی مجموعے
چوپال (دار الاشاعت پنجاب، لاہور 1939)
بگولے (مکتبہ اردو، لاہور 1941)
طلوع و غروب (مکتبہ اردو، لاہور 1942)
گرداب (ادارہ اشاعت اردو، حیدر آباد دکن1943)
سیلاب (ادارہ اشاعت اردو، حیدر آباد دکن 1943)
آنچل(ادارہ فروغ اردو، لاہور 1944)
آبلے (ادارہ فروغِ اردو، لاہور 1946)
آس پاس (مکتبہ فسانہ خواں، لاہور 1948)
درو دیوار (مکتبہ اردو، لاہور 1948)
سناٹا (نیا ادارہ، لاہور 1952)
بازارِ حیات (ادارہ فروغِ اردو، لاہور 1959)
برگِ حنا (ناشرین، لاہور 1959)
سیلاب و گرداب (مکتبہ کارواں، لاہور 1961)
گھر سے گھر تک (راول کتاب گھر، راولپنڈی 1963)
کپاس کا پھول (مکتبہ فنون، لاہور 1973)
نیلا پتھر (غالب پبلشرز، لاہور 1980)
کوہ پیما (اساطیر، لاہور 1995)

شاعری

دھڑکنیں (قطعات- اردو اکیڈمی، لاہور 1942)
رِم جھم (قطعات و رباعیات- ادارہ فروغِ اردو، لاہور 1944)
جلال و جمال (شاعری- نیا ادارہ، لاہور 1946)
شعلۂ گُل (قومی دار الاشاعت، لاہور 1953)
دشتِ وفا (کتاب نما، لاہور 1963)
محیط (التحریر، لاہور 1976)
دوام (مطبوعات، لاہور 1979)
لوح و خاک (اساطیر، لاہور 1988)

تحقیق و تنقید
تہذیب و فن (پاکستان فاؤنڈیشن، لاہور 1975)
ادب اور تعلیم کے رشتے (التحریر، لاہور 1974)
علامہ محمد اقبال
ترتیب و ترجمہ
انگڑائیاں (مرد افسانہ نگاروں کا انتخاب- ادارہ اشاعت اردو، حیدر آباد دکن 1944)
نقوشِ لطیف (خواتین افسانہ نگاروں کا انتخاب- ادارہ اشاعتِ اردو، حیدر آباد دکن 1944)
پاکستان کی لوک کہانیاں (از میریلن سرچ- ترجمہ، شیخ علی اینڈ سنز، لاہور)
کیسر کیاری (مضامین، ڈرامے، تراجم- مکتبہ شعر و ادب، لاہور 1944)
منٹو کے خطوط بنام احمد ندیم قاسمی (ترتیب- کتاب نما، لاہور 1966)
نذیر حمید احمد خاں (ترتیب- مجلس ترقی ادب، لاہور 1977) میرے ہم سفر

بچوں کا ادب
تین ناٹک (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944)
دوستوں کی کہانیاں (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944)
نئی نویلی کہانیاں (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944)
اردو ادب کا یہ طویل ترین اور یہ درخشاں باب چند دن کی علالت کے بعد ۹۰ سال کی عمر میں۲۰۰۶ کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے اس در ِفانی سے رخصت ہوگئے۔

عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن   
یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ




ahmad nadeem qasmi afsanay
ahmad nadeem qasmi shayari
ahmad nadeem qasmi books
2 lines poetry ahmed nadeem qasmi
ahmad nadeem qasmi poetry images
ahmad nadeem qasmi short stories



Parveen Shakir Poetess of Khusboo Biography
Ibn e Insha Best Poet Humorist & Travelogue writer

Comments

Popular Posts